اگلے 2روز کے دوران لاہور ، ہزارہ اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

اگلے 2روز کے دوران لاہور ، ہزارہ اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کی توقع ہے : ...
اگلے 2روز کے دوران لاہور ، ہزارہ اور کشمیر میں اکثر مقامات پر بارش کی توقع ہے : محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے آج اور اگلے2روز کے دوران راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔

ترجمان عمران احمد صدیقی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی ڈویژن میں اکثر مقامات پر جبکہ فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، میر پور خاص ڈویژن اور کشمیر میں کہیں کہیں تاہم لاہور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال اور حیدر آباد ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ آج ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دالبندین اور سبی میں44، تربت، دادو 43 ڈگری جبکہ لاہور میں کم سے کم 27اور زیادہ سے زیادہ 37،اسلام آباد 24اور33،کراچی 28اور34،پشاور 25اور35،کوئٹہ18اور38،گلگت 17اور37جبکہ چترال میں کم سے کم 22اور زیادہ سے زیادہ 36ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔

مزید : ماحولیات /اہم خبریں