امید ہے پاناما کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق اور آئندہ ہفتے آ جائے گا، شاہ محمود قریشی

امید ہے پاناما کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق اور آئندہ ہفتے آ جائے گا، شاہ ...
امید ہے پاناما کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق اور آئندہ ہفتے آ جائے گا، شاہ محمود قریشی

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے قوم کرپٹ حکمرانوں کا احتساب چاہتی ہے توقع ہے پاناما کیس کا فیصلہ آئندہ ہفتے اور عوامی امنگوں کے مطابق آئے گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا بچہ گروپ نے مسلم لیگ ن کو آج مشکلات سے دوچار کر دیا،بچہ گروپ اداروں سے محاذ آرائی کی کوشش کر رہا ہے جبکہ دوسرا گروپ اداروں سے محاذ آرائی کا مخالف ہے ۔ان کا کہنا تھاجے آئی ٹی نے شریف خاندان کو اپنا موقف پیش کرنے کا پورا موقع دیالیکن نواز شریف اپنا موقف پیش نہیں کر سکے اورسپریم کورٹ میں نواز شریف کی جانب سے جعلی دستاویزات جمع کرائی گئیں،ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں اورجمہوریت کیخلاف کوئی سازش نہیں ہو رہی ۔ہم انتظار کر رہے ہیں جہاں اتنا صبر کیا ہے وہاں تھوڑا اور کر لیتے ہیں،نواز شریف نے کرپشن کی ان پر آرٹیکل 62 اور63 لاگو ہوتا ہے نواز شریف نااہلی کے مرتکب ہیں،ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو کیوں بخشا جائے،ان کا کہنا تھااگر وہ نیا وزیراعظم لاتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں پاناما کیس توابتد ہے انتہا نہیں یہ آغاز محبت ہے ۔

مزید : ملتان