اگرایران نے بلا جواز گرفتار امریکی شہریوں کو رہا نہ کیا تونتائج بھگتنا ہوں: ٹرمپ کی دھمکی

اگرایران نے بلا جواز گرفتار امریکی شہریوں کو رہا نہ کیا تونتائج بھگتنا ہوں: ...
اگرایران نے بلا جواز گرفتار امریکی شہریوں کو رہا نہ کیا تونتائج بھگتنا ہوں: ٹرمپ کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگرا س نے بلا جواز گرفتار امریکی شہریوں کو رہا نہ کیا تو اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں۔
وائٹ ہاﺅس ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کہا ہے کہ 10 سال پہلے ایران سے لاپتہ ہونے والے فوجی افسر رابرٹ لیونسن، پی ایچ ڈی کے طالبعلم شیو وانگ ، کاروباری شخصیت سیامک نمازی اور اس کے والد کو رہا کرکے امریکہ کے حوالے کیا جائے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ان تمام امریکی شہریوں کو واپس لانے لانے کی کوشش کر رہی ہے جنہیں کسی بھی ملک میں غیر قانونی طور پرحراست میں رکھا گیا ہے۔

حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کارروائی نہیں کی,امریکا کا پاکستان کو فوجی امداد کی مد میں بقایا 35 کروڑ ڈالر نہ دینے کا فیصلہ
واضح رہے کہ اتوار کے روز ایران کی ایک عدالت نے چینی نژاد امریکن پی ایچ ڈی سٹوڈنٹ شیو وانگ کو جاسوسی کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنائی تھی۔علاوہ ازیں ایران نے 46 سالہ سیامک نمازی اور اس کے 80 سالہ باپ باقر نمازی کو جاسوسی کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنائی تھی۔ سیامک نمازی کو 2015 میں ایرانی فوج نے اس وقت حراست میں لیا تھا جب وہ اپنی فیملی سے ملنے تہران گیا تھا۔ ایرانی فوج نے سیامک کے والد باقر کو بھی گزشتہ سال فروری گرفتار کرلیا تھا۔ باقر نمازی ایران کے ایک صوبے کے گورنر رہ چکے ہیں جبکہ وہ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی ایران میں نمائندگی کر رہے تھے۔
رابرٹ لیونسن ایف بی آئی کے انسداد منشیات کا رکن تھاجو 2007 میں ایران میں لا پتہ ہوا تھا، امریکی حکومت نے لیونسن کی اطلاع دینے والے کیلئے 50 لاکھ ڈالر کے انعام کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔