”لاہور کا کیولری پل گرنے والا ہے“ سوشل میڈیا پر ایک شہری نے ٹوٹے پل کی تصویرلگا ئی تو شہبازشریف نے فوری کیا کام کر دیا ؟ دیکھ کر لاہور کے شہری بھی دنگ رہ گئے

”لاہور کا کیولری پل گرنے والا ہے“ سوشل میڈیا پر ایک شہری نے ٹوٹے پل کی ...
”لاہور کا کیولری پل گرنے والا ہے“ سوشل میڈیا پر ایک شہری نے ٹوٹے پل کی تصویرلگا ئی تو شہبازشریف نے فوری کیا کام کر دیا ؟ دیکھ کر لاہور کے شہری بھی دنگ رہ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )” میں نے ابھی ابھی سنا ہے کہ کیولری پل ایک طرف سے گر گیا ہے اور پورے پل پر دراڑ پر چکی ہے “ سوشل میڈیا پر شہری کے پیغام اور تصاویر نے نہ صرف لاہوریوں کی نیندیں اڑ ا دیں بلکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی حرکت میں آگئے جنہوں نے پل کی مرمت کی ہدایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق ایک شہری نے سوشل میڈیا پر کیولری پل کے گرنے اور دراڑوں کے حوالے سے پیغام جاری کر دیا ، لفظی پیغام کے ساتھ ثبوت کے طور پر پل کے خستہ حال حصوں کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں ۔ نامعلوم شہری نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پل خستہ حال ہے اور کسی بھی وقت گر سکتا ہے لہذٰا اسے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ یہ بے حد خطرناک ہے ۔

 اس خبر کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو فی الفور پل کی مرمت کرنے کے احکامات جاری کیے جس کے بعد پل کے متاثرہ حصوں کی مرمت کا کام مکمل کر کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ٹویٹ پیغام میں بتایا گیا ہے کہ شکایت سامنے آنے کے بعد 24گھنٹوں کے اندر پل کی کارپیٹنگ کاکام مکمل کر لیا گیا ہے ۔ متاثرہ حصوں اور دراڑوں میں مٹیریل بھر کے اوپر کارپیٹنگ کر دی گئی ہے ۔

پنجاب حکومت کے مطابق کیولری پل پر متاثرہ حصے کی لمبائی 100فٹ اور چوڑائی 20فٹ تھی تاہم متعلقہ حکام نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر دراڑ میں مٹیریل بھرنے اور اسے ہموار کرنے کے بعد کارپیٹنگ کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے اور اب پل ہر طرح کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

مزید : لاہور