”اپنے عہد میں کبھی امریکا نہیں جاﺅنگا “، فلپائن کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت مسترد کر دی

”اپنے عہد میں کبھی امریکا نہیں جاﺅنگا “، فلپائن کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ...
”اپنے عہد میں کبھی امریکا نہیں جاﺅنگا “، فلپائن کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت مسترد کر دی

  

منیلا (ڈیلی پاکستان آن لائن )”امریکیوں سے بڑھ کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کوئی نہیں کرتا“، فلپائنی صدر نے ٹرمپ کے دعوت نامے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی امریکا نہیں جائیں گے ۔

”العربیہ “ کے مطابق فلپائن کے صدر” رودو ریگو دوتیرتے “نے منیلا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی مدت صدارت اور اس کے بعد کبھی امریکا نہیں جاو¿ں گا۔ ”میں نے امریکا دیکھ رکھا ہے، اس جیسا برا ملک دنیا میں نہیں، امریکیوں سے بڑھ کر انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کوئی نہیں کرتا“۔

رواں سال اپریل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوتیرتے کو امریکا کے دورے کی دعوت دی تھی تاہم ان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا تھا۔اس وقت صدر دوتیرتے کا کہنا تھا کہ مصروفیات کا بوجھ امریکا کے دورے کی اجازت نہیں دیتا۔ڈیموکریٹس کے سینیٹر جیمز میکگوورن کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کو دوتیرتے جیسے شخص کو دورے کے دعوت دینا ہی نہیں چاہیے۔ اگر وہ امریکا کے دورے کے دعوت قبول کرلیتے ہیں تو ان کے خلاف امریکا میں مظاہرے شروع ہوجائیں گے۔

یاد رہے صدر دو تیرتے پر منشیات کے اسمگلروں کے خلاف خونی آپریشن کی وجہ سے عالمی سطح پر تنقید کی جاتی رہی ہے۔

مزید : بین الاقوامی