چودھری نثار نوازشریف کے ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے، آزمائش اور مشکل میں پیچھے نہیں ہٹیں گے : خواجہ سعد رفیق کا مخالفین کو جواب

چودھری نثار نوازشریف کے ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے، آزمائش اور مشکل میں پیچھے ...
چودھری نثار نوازشریف کے ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے، آزمائش اور مشکل میں پیچھے نہیں ہٹیں گے : خواجہ سعد رفیق کا مخالفین کو جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے پاناما لیکس کے حوالے سے وزیر اعظم نوازشریف اور چودھری نثار کے درمیان اختلافات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخالفین کی ناپاک خواہشات دھری رہ جائیں گی ۔ چودھری نثار وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھ تھے ، ہیں اور رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹر پیغامات میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا ہے کہ جھوٹے الزامات ، انتظامی مقدمات اور سازشیں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں ۔چودھری نثار کی نواز لیگ اور وزیر اعظم نوازشریف کے ساتھ 32سال کی رفاقت ہے ۔ وہ آزمائش اور مشکل میں پیچھے نہیں ہٹیں گے انشا اللّٰہ فرنٹ لائن پر ہونگے۔
وفاقی وزیر نے سیاسی مخالفین کو اڑھے ہاتھوں لیتےہوئے کہا کہ ہمت ہے تو عوامی خدمت اور کارکردگی کا مقابلہ کرو۔مسلم لیگ نواز میں ایشوز پر اختلاف رائے کا حق اختلاف کرنے اور اختلافات برداشت کرنے والے دونوں کا کریڈٹ ہے اور یہی جمہوریت کی شان ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -