کراچی میں شہید ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ اداکر دی گئی، وزیراعلیٰ سندھ ،ڈی جی رینجرز سمیت دیگر کی شرکت

کراچی میں شہید ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ اداکر دی گئی، ...
کراچی میں شہید ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ اداکر دی گئی، وزیراعلیٰ سندھ ،ڈی جی رینجرز سمیت دیگر کی شرکت

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کورنگی میں شہید ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔نماز جنازہ پولیس ہیڈکوارٹر گارڈن میں ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سمیت دیگر اعلیٰ پولیس حکام نے شرکت کی جبکہ نماز جنازہ میں شہید اہلکاروں کے اہل خانہ اور عزیزو اقارب بھی شریک تھے۔ آئی جی سندھ نے نماز جنازہ کے بعد شہید ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا۔دوسری جانب فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بچے زاہد عالم کی نماز جنازہ بھی کورنگی میں اس کے رہائشی علاقے میں ادا کردی گئی۔ نمازہ جنازہ میں بچے کے عزیزو اقارب سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔واضح رہے کراچی کے علاقے کورنگی میں گزشتہ روز دارالعلوم روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے تین پولیس اہلکار اے ایس آئی قمر الدین، کانسٹیبل بابر اور افضل شہید ہوئے تھے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ زاہد عالم بھی جاں بحق ہوا۔

مزید : کراچی