پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ،مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ،مداحوں کے لیے بڑی ...
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ،مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی کرکٹ مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہو گیا۔ قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 26 دسمبر کو نیوزی لینڈ جائے گی۔اس مختصر دورانیے کی سیریز سے پہلے پاکستان ٹیم سری لنکا سے بھی مکمل سیریز کھیلے گی، جس کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔

آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت نومبر دسمبر میں پاکستان اور بھارت کی سیریز بھی شیڈول ہے لیکن اس سیریز کے ہونے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم دسمبر میں مسلسل چوتھی بارنیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ حکام نے دورے کی تفصیلات طے کردی ہیں اور شیڈول کا اعلان کرکٹ نیوزی لینڈ جلد کرے گا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کرسمس کے بعد 26 دسمبر کو نیوزی لینڈ پہنچے گی اور 31 جنوری کو دورہ ختم ہوگا۔

مزید خبریں :کیا شعیب اختر کے گھٹنوں کے جوائنٹ مصنوعی ہیں؟ دنیا کے تیز ترین باﺅلر نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ مایوس لوگوں کی امیدیں بڑھ گئیں

مزید : کھیل