پمز ہسپتال انتظامیہ پر دباﺅ ڈال کر ظفر حجازی کےجھوٹے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوانے کاانکشاف

پمز ہسپتال انتظامیہ پر دباﺅ ڈال کر ظفر حجازی کےجھوٹے میڈیکل سرٹیفکیٹ ...
 پمز ہسپتال انتظامیہ پر دباﺅ ڈال کر ظفر حجازی کےجھوٹے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوانے کاانکشاف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں گرفتار چیئرمین ایس ای سی پی کے پمز ہسپتال انتظامیہ پر دباﺅ ڈال کر جھوٹے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوانے کا سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی سما نے دعویٰ کیا ہے کہ ظفر حجازی کا پہلا طبی معائنہ کرنے والے سینئر ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ظفر حجازی کو کوئی بیماری نہیں ہے وہ صرف بہانہ بنا رہے ہیں میڈیکل رپورٹ کیلئے دباﺅڈالا جا رہا تھا جب انکار کیا تو ڈاکٹرز کا پینل تبدیل کر دیا گیا۔

پمز کے سینئر ڈاکٹر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی اعلیٰ شخصیات کی طرف سے ایف آئی اے اور پمبز ہسپتال انتظامیہ پر دباﺅ ڈالا جا رہا ہے کہ جو بیماری ظفر حجازی بتا رہے ہیں اسی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنایا جائے۔ ظفر حجازی پہلے گردوں، بعد میں بلڈ پریشر اور پھر سینے میں درد کی شکایت کرتے رہے۔ ان کی میڈیکل رپورٹ بنانے کیلئے ظفر حجازی ، ایف آئی اے اور پمز حکام نے بند کمرے میں معاملات طے کیے۔

مزید : اسلام آباد