سانحہ احمد پور شرقیہ کی ذمہ دار شیل کمپنی کے پٹرول سپلائی پر پابندی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

سانحہ احمد پور شرقیہ کی ذمہ دار شیل کمپنی کے پٹرول سپلائی پر پابندی کیلئے ...
سانحہ احمد پور شرقیہ کی ذمہ دار شیل کمپنی کے پٹرول سپلائی پر پابندی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ احمد پور شرقیہ میں سینکڑوں زندگیوں کا چراغ گل کرنے کا باعث بننے والی کمپنی ’ شیل‘ کے پٹرول سپلائی کرنے پر پابندی کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شیل کمپنی کے خلاف درخواست صفدر شاہین پیر زادہ ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ کا ذمہ دار شیل کمپنی کو قرار دیا گیا لہٰذا عدالت شیل کمپنی کو بلیک لسٹ قرار دے اور اس کے پٹرول سپلائی کرنے پر پابندی عائد کرے۔

واضح رہے کہ عیدالفطر سے پہلے احمد پور شرقیہ کے قریب ایک آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس سے مقامی لوگوں نے تیل چراناشروع کردیا اور اسی دوران اس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 219 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ سانحے کی انکوائری کرائی گئی جس میںشیل کمپنی کی پیشہ وارانہ غفلت کو اس کا ذمہ دار قرار دیا گیا اور کمپنی کو ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

مزید : لاہور