کراچی کے مکڈونلڈز میں بیوی نے شوہو کو اجنبی لڑکی کے ساتھ بیٹھے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، پھر کیا ہوا ؟ آپ خود ہی دیکھ لیں

کراچی کے مکڈونلڈز میں بیوی نے شوہو کو اجنبی لڑکی کے ساتھ بیٹھے رنگے ہاتھوں ...
کراچی کے مکڈونلڈز میں بیوی نے شوہو کو اجنبی لڑکی کے ساتھ بیٹھے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ، پھر کیا ہوا ؟ آپ خود ہی دیکھ لیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کی خاتون فاسٹ فوڈ کھانے کیلئے مکڈونلڈز پہنچی تو اپنے سامنے مناظر دیکھ کر حیران رہ گئی جس کا شوہر ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ بیٹھا خوش گپیوں میں مصروف تھا ۔اس صورت حال کو دیکھ کر خاتون آپے سے باہر ہو گئی اور لڑکی پر ٹوٹ پڑی۔

”پڑھ لو“کے مطابق کراچی کی رہائشی خاتون نے طارق روڈ پر قائم مکڈونلڈز میں اپنے شوہر کو ایک نوجوان لڑکی کیساتھ بیٹھا دیکھا تو آگ بگولہ ہو گئی ۔ خاتون نے ٹیبل پر جا کر لڑکی کیساتھ ہاتھاپائی شروع کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ۔ خاتون کی اس حرکت پر مکڈونلڈز میں موجود دیگر صارفین بھی حیران پریشان رہ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اس لڑکی کے ساتھ تلخ کلامی کر رہی ہے اور اسے بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ غصے میں نظر آنے والی خاتون لڑکی پر چیزیں بھی پھینکتی ہے مگر خوش قسمتی سے اسے کوئی زخم نہیں آتا ۔ اس دوران خاتون کا شوہر اور مکڈونلڈز کا عملہ دونوں خواتین کے درمیان بیچ بچاﺅ کرانے کی کوشش کرتے ہیں مگر خاتون اپنے دل کا غبار نکال کر ہی دم لیتی ہے۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی دیکھیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس