جے آئی ٹی نے جوڈیشل اکیڈمی سیکرٹریٹ خالی کر دیا، تمام ثبوت سخت سکیورٹی میں سپریم کورٹ منتقل

جے آئی ٹی نے جوڈیشل اکیڈمی سیکرٹریٹ خالی کر دیا، تمام ثبوت سخت سکیورٹی میں ...
جے آئی ٹی نے جوڈیشل اکیڈمی سیکرٹریٹ خالی کر دیا، تمام ثبوت سخت سکیورٹی میں سپریم کورٹ منتقل

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے جوڈیشل اکیڈمی سیکرٹریٹ خالی کر دیااور وڈیو، آڈیو ریکارڈ سخت سکیورٹی میں سپریم کورٹ میں پہنچا دیا ۔جے آئی ٹی نے 60 روز جوڈیشل اکیڈمی میں پاناما کیس کے حوالے سے تحقیقات کیں اورلندن فلیٹس کے حوالے سے شریف خاندان اور انکے قریبی رفقا سے سوالات کئے تھے ۔پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کو 10 روز میں جوڈیشل اکیڈمی خالی کرنے کا کہا تھا ۔جے آئی ٹی نے سخت سکیورٹی میں سامان سپریم کورٹ جمع کرا دیا سامان ایک منی ٹرک اور دو گاڑیوں میں سپریم کورٹ منتقل کیا گیا۔

مزید : اسلام آباد