پیٹرولیم ڈیلرز اونرز ایکشن کمیٹی کاایرانی ڈیزل کی فروخت پر اظہار تشویش

پیٹرولیم ڈیلرز اونرز ایکشن کمیٹی کاایرانی ڈیزل کی فروخت پر اظہار تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کراچی پیٹرولیم ڈیلرز اونرز ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے شہر میں کھلے عام ایرانی ڈیزل و پیٹرول کی فروخت پرتشویش کا اظہار کیا ہے ۔اس ضمن میں سندھ کراچی پیٹرولیم ڈیلرز اونرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین طارق خان نے کہا ہے کہ نیوٹرک اڈہ ہاکس بے پر گیٹ نمبر دو اور تین کے عقب میں کالے تیل کی دکان کی آڑ میں خالی مزدا ٹرک کے کیبن میں ایرانی ڈیزل و پیٹرول کی ٹیکنیاں رکھی ہوئی ہیں۔ٹرک اڈہ میں ملک بھر میں کارگو سامان لیکر جانے والی گاڑیاں ہر وقت موجود ہوتی ہیں اس طرح کھلے عام ایرانی ڈیزل و پیٹرول کی فروخت سے کسی بھی حادثے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ مافیا روزانہ کی بنیاد پر ملکی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا رہا ہے ۔طارق خان نے آئی جی سندھ ،کراچی پولیس چیف اور دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے شہر قائد میں ایرانی ڈیزل و پیٹرول کی کھلے عام فروخت میں ملوث افراد کیخلاف بھر پور کاروائی کی جائے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول