شہباز شریف کی 10ارب روپے ہرجانے کی درخواست ، عمران خان کو دوبارہ نوٹس
لاہور(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے دائر10ارب روپے کے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج اظفرسلطان نے 21اگست تک ملتوی کر دی۔شہبازشریف کی جانب سے مصطفی رمدے عدالت میں پیش ہوئے لیکن عمران خان کی جانب سے کوئی وکیل پیش نہ ہوا،تعمیل کنندہ نے عدالت کوبتایاکہ عمران خان کے سمن کی تعمیل نہیں ہوسکی جس پرایڈیشنل سیشن جج نے سمن دوبارہ جاری کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کرد ہے ،مصطفی رمدے کاکہناتھا کہ عمران خان جان بوجھ کرسمن وصول نہیں کررہے۔میاں شہبازشریف نے دعوے میں موقف اختیارکررکھاہے کہ عمران خان نے 10ارب روپے کی پیشکش کاجھوٹاالزام عائدکیاہے جس پران کی شہرت کونقصان پہنچاتاہم انہیں عمران سے 10ارب روپے ہرجانہ دلوایاجائے۔
دوبارہ نوٹس جاری