دشمن کی پھرجارحیت ، پاک فوج کا کرارا جواب ،3بھارتی فوجی ہلاک

دشمن کی پھرجارحیت ، پاک فوج کا کرارا جواب ،3بھارتی فوجی ہلاک

راولپنڈی (آن لائن) بھارتی فوج کی ایک بار پھر ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیپہ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید چار زخمی ہوگئے، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی میں تین بھارتی فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر کے مطابق ای او سی لیپا سیکٹر کے گاؤں گھیکوٹ اور مندال میں لوگ جمعہ کی تیاری کررہے تھے کہ اس دوران بھارتی مسلح افواج نے نہتے شہریوں پر فائرنگ شروع کردی جس کے باعث ایک نوجوان شہید اور چار زخی ہوگئے، بھارتی جارحیت کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا جس سے تین بھارتی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے فوج نہتے شہریوں کے شانہ بشانہ ہے اور بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتی رہے گی۔

ایل اوسی

مزید : کراچی صفحہ اول