کل اہم پریس کانفرنس کریں گے

کل اہم پریس کانفرنس کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے این این )وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا چپ کاروز ہ توڑنے کافیصلہ،(کل)اتوارکواہم پریس کانفرنس کریں گے ۔ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان (کل)اتوارکی شام پانچ بجے پنجاب ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ موجودہ صورتحال میں اپناموقف پیش کریں گے ۔واضح رہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے وزیراعظم نوازشریف سے اختلافات کی اطلاعات ہیں اوروزیرداخلہ وزیراعظم کے زیرصدارت مشاورتی اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہوئے۔