پاناما کیس پر فواد چودھری اور فیصل کریم کنڈی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

پاناما کیس پر فواد چودھری اور فیصل کریم کنڈی کے درمیان دلچسپ مکالمہ

اسلام آ با د (ما نیٹر نگ ڈیسک)سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری اور پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی پاناما عملدرآمد بینچ کی جانب سے کیس کا فیصلہ محفوظ کئے جانے کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے اس میچ کی ٹرافی لینے آگئے ہیں جو انہوں نے کھیلا ہی نہیں جس پر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری آپ تو کھلاڑی ہی نہیں تھے جب پاناما کا میچ شروع ہوا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاناما میچ شروع ہوا تو فواد چوہدری بارہویں کھلاڑی تھے جس پر فواد چوہدری نے برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی بارہواں کھلاڑی ہی ٹیم کو میچ جتواتا ہے۔

دلچسپ مکالمہ

مزید : کراچی صفحہ اول