نیا پولیس ایکٹ آئی جی سندھ کی منظوری سے بنایا جا رہا ہے :ضیا ئ الحسن لنجار

نیا پولیس ایکٹ آئی جی سندھ کی منظوری سے بنایا جا رہا ہے :ضیا ئ الحسن لنجار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر قانون و جیل خانہ جات ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ نئے پولیس ایکٹ کے نفاز سے عام پولیس والوں کو فائدہ ہوگا، عام پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کی اوقات کارطے کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجوزہ پولیس ایکٹ دو ہزار سترہ پر قائم کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بننے والا نیا پولیس ایکٹ آئی جی سندھ کی منظوری سے ہی بنایا جارہا ہے,آئی جی سندھ اورحکومت میں کوئی اختلافات نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پولیس افسران چاہتے ہیں کہ سندھ میں موجود پیرا ملٹری فورسز ان کے ماتحت ہو,پولیس افسران چاہتے ہیں ایس ایچ اوز کو ڈی ڈی اوز پاورز دیے جائیں،سی پی ایل سی صرف کراچی تک محدود ہے۔سی پی ایل سی کا دائرہ کار اب ضلعی سطح تک بڑھایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 90 فیصد ایکٹ مکمل ہے، جوسندھ کابینہ میں زیر بحث آئیگا.انہوں نے کہا کہ امید ہے کی پاناما کا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق آئیگا، عوام چاہتے ہیں کہ ملک کو چوروں سے نجات دلائی جائے۔

 

مزید : کراچی صفحہ اول