کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکا، لڑکی قتل، گلا کٹی نعشیں ملیں

کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکا، لڑکی قتل، گلا کٹی نعشیں ملیں
کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکا، لڑکی قتل، گلا کٹی نعشیں ملیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) نارتھ ناظم آباد کے علاقے حسین ڈی سلوا ٹائون میں غیرت کے نام پر نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ دونوں مقتولین 22 سالہ ساجد ولد بہادر اور 20 سالہ کلثوم دختر گلفراز کی گلا کٹی نعشیں جمعہ کی صبح ایک مکان سے ملیں جس کے بعد نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ دوہرے قتل کی اس واردات میں کلثوم کا باپ اور بھائی ملوث ہیں۔ مقتول ساجد کے مقتولہ کلثوم سے تعلقات تھے جمعرات کی شب ساجد کلثوم سے ملنے اس کے گھر آیا تھا جہاں کلثوم کے باپ گلفراز اور بھائی نے اسے پکڑ لیا اور بعد میں ساجد کے ساتھ کلثوم کو بھی گلا کاٹ کر ہلاک کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کی اس واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

کراچی -