عمران خان کی قیادت میں جلد کرپشن سے پاک پاکستان وجود میں آئیگا:شہرام ترکئی

عمران خان کی قیادت میں جلد کرپشن سے پاک پاکستان وجود میں آئیگا:شہرام ترکئی

صوابی(بیورورپورٹ) سینئر صوبائی وزیر برائے صحت و انفار میشن ٹیکنا لوجی اور مرکزی سینئر نائب چیر مین پی ٹی آئی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی واحد حکومت ہے جو عوام کو جوابدا ہے ، عمران خان کی قیادت میں بہت جلد کرپشن سے پاک پاکستان وجود میں آئے گا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع نارنجی میں شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اے این پی کے دارینہ کارکنوں عارف مرزا، اول شیر ، گل شیر، لعل محمد، فضل قادر، راج محمد، وصعال محمد ، نوشیرنے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔ شہرام خان ترکئی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت واحد حکومت ہے جو عوام کو جوابدہ ہے رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت ہر فرد حکومت سے آسانی سے معلومات حاصل کر سکتا ہے موجودہ صوبائی حکومت نے وہ کام کر دیکھائے جو نہ تو دین کے دعویداروں نے کیا اور نہ ہی پختونوں کے نام نہاد لیڈروں نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سکولز میں قرآن کی تعلیم لازمی کردی گئی ہے اور نصاب میں ختم نبوت کا مضمون شامل کیے گئے ہیں سود کے خلاف بھی قانون سازی کی گئی ہے جس سے معاشرے میں بہتری آئے گی انھوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ غریبوں میں کسی نعمت سے کم نہیں صحت انصاف کارڈ غریبوں کے علاج کا بہت بڑا سہارا ہے ان کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ کیو صوابی ہسپتال کی پرانی عمارت کی جگہ اسٹیٹ آف دی آرٹ نئی عمارت تعمیر کی جائے گی جس میں جدید مشینری بھی انسٹال کی جائے گی اس موقع پر ایم این اے عثمان خان ترکئی نے کہا کہ نواز حکومت مسلسل خیبر پختونخوا کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے وفاقی حکومت نے صوابی میں کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیے ان کا کہنا تھاکہ جے آئی ٹی نے نواز شریف کی شرافت کا سارا پول کھول دیا ہے نواز شریف کو اب جانے سے کوئی بھی نہیں بچا سکتا #

مزید : کراچی صفحہ اول