پشاور،وعوامی مفاد، 17افسروں کے تبادلے ،تعیناتی کے احکامات جاری

پشاور،وعوامی مفاد، 17افسروں کے تبادلے ،تعیناتی کے احکامات جاری

پشاور (سٹاف رپورٹر)حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 17افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ہاؤسنگ کے ڈپٹی سیکرٹری عبدالہادی(پی ایم ایس۔بی ایس۔18) کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹبلشمنٹ ،ہاؤسنگ فاؤنڈیشن برائے سرکاری ملازمین ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ اور سیکشن افسرمحکمہ صحت فیاض عالم(پی ایم ایس۔بی ایس۔18)کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ تعیناتی کی گئی ہے جبکہ اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں ترقی پانے پر افسر ان بکار خاص جن میں عبدالحلیم خان(پی ایم ایس۔بی ایس۔18)کو بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی،محمد اقبال پی ایم ایس۔بی ایس۔18کو بحیثیت سیکرٹری آر ٹی اے ڈی آئی خان،محمد انور خان شیرانی پی ایم ایس۔بی ایس ۔18کو سیکرٹری آر ٹی اے مالاکنڈ،محمد شعیب پی ایم ایس ۔بی ایس ۔18کو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم،ضیاء الرحمن۔II پی ایم ایس۔بی ایس۔18کو بحیثیت سیکرٹری آر ٹی اے مردان،حامد علی پی ایم ایس۔بی ایس۔18کو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور،محمد عبداللہ شاہ پی ایم ایس۔بی ایس۔18کو بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایس اے تعینات کیاگیا ہے۔اسی طرح محکمہ اعلیٰ تعلیم میں اسسٹنٹ پراجیکٹ مینجر پی ایم یو منظور احمد پی ایم ایس۔بی ایس۔ 18کو تبدیل کر کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم میں ڈی ایم او ،آئی ایم یو،محکمہ انتظامیہ کے اسٹیٹ افسرمحمد صالح پی ایم ایس۔بی ایس۔18کی بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ،ای اینڈاے ڈی کے افسر بکار خاص شاہد علی پی ایم ایس۔بی ایس۔18کو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم ،اسٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکشن افسر محمد عباس خان پی ایم ایس۔بی ایس۔18کو تبدیل کر کے ان کی خدمات بحیثیت پراجیکٹ ڈائریکٹر مردان ترقیاتی ادارہ مردان مزید تعیناتی کے لئے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی کی صوابدید پر رکھ دی گئی ہے۔محکمہ قانون میں سیکشن آفیسرعبدالکبیر پی ایم ایس۔بی ایس۔18کو بحیثیت ڈی ایم او ،آئی ایم یو،محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم تعینات کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم ہدایت اللہ(ایسوسی ایٹ پروفیسر۔بی ایس۔19)کو تبدیل کر کے نظامت اعلیٰ تعلیم کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم محمد رحمان پی ایم ایس۔بی ایس۔18کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے اورا سٹبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے افسر بکار خاص نور الامین کو تبدیل کر کے بحیثیت ٹی ایم او ،آئی ایم یو محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ان احکامات کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول