ائیر لیگ ملتان زون کے زیر اہتمام وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

ائیر لیگ ملتان زون کے زیر اہتمام وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی ...

ملتان(نیوز رپورٹر)ائیر لیگ آف پی آئی اے ایمپلائز یونین(سی بی اے)ملتان زون کی جانب سے وزیراعظم میاں نواز شریف کے حق میں اظہار یکجہتی ریلی کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت یونین کے صدر مہر کلیم کلاسرا اور سیکرٹری جنرل مہر قادر بخش نے شرکاء ریلی نے وزیراعظم میاں نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے ان کی قیادت پر غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا اس موقع پر یونین صدر(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے سمیت پی آئی اے کے فلیٹ میں جہازوں کا اضافہ کرکے ڈوبتی ائیر لائن کو ایک بار پھر باوقار ائیر لائن بنانے میں مؤثر کردار ادا کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے یونین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو منظور کرکے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی خاصہ اضافہ کیا ہے ائیر لیگ پی آئی اے میاں نواز شریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور میاں نواز شریف کی موجودہ صورتحال میں جرأت و استقامت پر سلام پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں شامل جماعتوں کو ملک کی ترقی و خوشحالی کا سفر پسند نہیں آرہا اور جھوٹے الزامات پر مبنی مقدمات بنانے میں مصروف ہیں جو پاکستان کی ترقی کے سفر کو روکنے کے مترادف ہے لیکن میاں نواز شریف اس امتحان سے بھی سرخرو ہوکر نکلیں گے ریلی کے شرکاء میں بلال لاشاری،فیصل مجید،کاشف اسحاق،اصغر ندیم،معظم علی،رانا مشتاق،عمران خالد،انیس انصاری،عامر صدیق،عرفان ملک،راصل نیازی،جہانزیب خان ودیگر بھی شریک تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر