ریگی اراضی کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوگا ،حامد الحق

ریگی اراضی کا مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوگا ،حامد الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (کرائمز رپورٹر)ریگی للمہ میں ریگی زمین کے حوالے سے ایک وفد نے مختلف اہم شخصیات سے الگ الگ ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت ڈاکٹر حماد کررہے تھے ۔وفد نے قومی اسمبلی ممبرزانجےئرحامد الحق،ساجد نواز،رکن صوبائی اسمبلی محمود جان،سابق صوبائی وزیرحافظ حشمت خان ،اے این پی PK7کے صدر سے ملاقاتیں کی ۔ وفد میں علاقہ مشران کے علاوہ لیاقت خان ،،ساجد علی،اسفند یار،ثمین جان کے علا وہ ناظمین و مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ملاقاتوں کا مقصد ریگی کی زمین حق دار کے حوالے کرنا تھا۔ ملاقاتوں کے دوران مشران سے خطاب کرتے ہوئے ممبران قومی و صوبائی نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد اس مسلے کا حل نکالا جا ئے گا۔اورغریبوں کو ان کا حق دلایا جائے گا۔