ڈی سی آر کا کردار ناقابل فراموش ہے ،ڈی پی او اکوڑہ

ڈی سی آر کا کردار ناقابل فراموش ہے ،ڈی پی او اکوڑہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اکوڑہ خٹک (نمائندہ پاکستان ) اکوڑہ عوام الناس کو درپیش مسلے مسائل کے فوری بلامعاوضہ حل کے لئے ڈی ار سی کا کردار ناقابل فراموش اہمیت کا حامل ہے DPO نوشہرہ کا خطاب تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر حافظ واحد محمدد نے اکوڑہ خٹک ڈی ار سی ممبرا ن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری اور بلامعاوضہ حل کے لئے ضلع نوشہرہ کے کے تھانوں میں قائم ڈی ار سی عوام کو فوری انصاف ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے لازوال کردار ادا کر رہے ہیں ضلع نوشہرہ میں عوام الناس کی طرف سے دی گئی 2814 رجسٹرڈ درخواستوں پر DRCs نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اپنی ایمانداری اور لگن کے ساتھ انصاف اور قانوں کے مطابق2390 پر بروقت فیصلہ کر کے راضی نامے کروا دے جبکہ103 درخواستین ضلع بھر کی DRCs میں زیر سماعت ہیں جبکہ مزید321 درخواستین کاروائی کے لئے بھجوا دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کا دن بدن ڈی ار سی درجنوں کے تعداد میں درخواستین ڈی ار سی کو موصول ہو رہی ہے جن میں ذیا دہ تر درخواستیں گھریلو جھگڑوں زمینکے تنازعے اور رقم کی لین دین کے ہوتے ہیں جن میں بیشتر درخواستین چند ہی تاریخوں میں نمٹا دی جاتی ہیں اور ڈی ار سی میں ہی دونوں فریقین راضہ نامہ کر کے ہنسی خوشی گھر چلے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈٰ ی ار سی ممبران خوش اخلاق اور نہایت ہی ایماندار رکھے گئے ہیں ڈی ار سی کو سیاست سے پاک رکھا گیا ہے ڈی ار سی کے باعث ہی غریب عوام عدالتوں کے اخراجات سے بھی بچ جاتے ہیں اور غریب عوام کو ان کی دہلیز پر ہی انصاف مل جاتا ہے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے ضلع بھر کے ڈی ار سی ممبران سے میٹینگ کے دوران بتایا کہ پختون قوم جرگہ سسٹم کی پختون قوم کی پہچان ہے اور ڈی ار سی بھی جرگہ سسٹم کے تحت بنائی گئی ہیں جہاں پر دونوں فریقین کو ہر طریقے سے مطمین کر کے دونوں فریقین کے درمیان راضی نامہ کرانے کی کوشش کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر ڈی ار سی جرگہ سسٹم متعارف کروا گیا ہے اکوڑہ خٹک ڈی ار سی کی ضلع بھر میں بہترین کارگردگی پر ڈی ار سی اکوڑہ خٹک کے چیرمین اور ممبران کو انعامی ٹرافی دی گئی ۔