بھارتی فوج بیرونی قوتوں کی شہ پر کشمیریوں کا خون بہا رہی ہے‘ میاں سہیل احمد

بھارتی فوج بیرونی قوتوں کی شہ پر کشمیریوں کا خون بہا رہی ہے‘ میاں سہیل احمد

ملتان (سٹی رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمدنے کہا ہے کہ بھارتی فوج بیرونی قوتوں کی شہ پر کشمیر میں نہتے انسانوں کا خون بہا رہی ہے۔ کشمیریوں کے خلاف ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال پر انسانی حقوق کے نام نہاد علمبردار اداروں اور ملکوں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ کشمیر وطن(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

عزیز پاکستان کی بقا کا مسئلہ ہے۔ نہتے کشمیریوں کے قتل عام پر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ درست نہیں۔ حکومتی ذمے داران انڈیا کی ریاستی دہشت گردی کا مسئلہ تمام بین الاقوامی فورمز پر اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز ابن باز رشید آبادمیں اجتماع جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدوجہد آزادی کشمیر دنیا کی طویل ترین تاریخ ہے۔ ساڑھے 6 لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔ صرف برہان وانی کی شہادت کے بعد سیکڑوں شہید ہو چکے۔ پیلٹ گن کے چھرے لگنے سے ہزاروں کشمیری زخمی ہوئے ہیں۔ سیکڑوں افراد کی بینائی چلی گئی۔ 70 ہزار سے زائد املاک بھارتی فوج نے تباہ کی ہیں۔ جموں میں ہندو انتہاپسند تنظیمیں آئے دن مسلح مار چ کرتی نظر آتی ہیں۔ انڈیا کشمیر میں پیلٹ گن جیسے ہتھیار استعمال کر رہا ہے لیکن افسوس کہ عالمی اداروں نے اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا اور عالمی برادری کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر