حکومت سنجیدگی سے آگاہی سیمینارز ترتیب دے رہی ہے‘ محمود جاوید بھٹی

حکومت سنجیدگی سے آگاہی سیمینارز ترتیب دے رہی ہے‘ محمود جاوید بھٹی

ملتان(سپیشل رپورٹر)وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈؤیژن لیول پر صحت و صفائی کے معیار اور صاف پانی کو بہتر بنانے کے لئے لوکل گورنمنٹ اور میونسپل آفیسرز اور اہلکاران کی تربیت کے لئے سیمینار کے انعقاد کی ذمہ داری ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ لاہور محمود جاوید بھٹی کو سونپی گئی ہے ملتان میں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

یونیسیف کے اشتراک سے منعقدہ تقریب کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بڑی سنجیدگی سے لوگو ں میں آگہی کے لئے سیمینار ترتیب دے رہی ہے محمود جاوید بھٹی نے کہا کہ پورے پنجاب میں ڈویژنل لیول پر سیمینار منعقد کئے جارہے ہیں اور افسران و اہلکاران میں آگہی پیدا کی جارہی ہے اور ماہرین کے ذریعے لوگوں کو ذہنی طورپر صفائی اور صاف پانی حاصل کرنے کے لئے تیار کیا جارہا ہے وزیراعلیٰ کے وژن پر من و عن عمل کرائیں گے جس کے لئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دن رات کام کررہے ہیں سیمینار سے میر عبدالوحید ہمایوں سپرنٹنڈنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ پنجاب لاہور افتخار رسول جنرل منیجر بی ایم ڈی ایف سی‘ خلیل احمد کھوسہ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ‘ زمان وٹو‘ راؤ عبدالقیوم شاہین‘ صدر ایپکا ملتان ڈؤیژن ‘ ملک خضر عباس کھاکھی‘ خواجہ انور نے بھی خطاب کیا خلیل احمد کھوسہ نے آنے والے تماما فسران و اہلکاران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ واٹر اینڈسینٹی ٹیشن پروگرام یونین کونسل کی سطح پر بھی کرائیں گے ڈائریکٹر جنرل محمود جاوید بھٹی نے ملتان کی ترقیاتی سکیموں کا بھی معائنہ کیا ایس ڈی او میر حسن میر اور خلیل کھوسہ ایگزیکٹو انجینئر لوکل گورنمنٹ کو شاباش دی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر