جماعت اسلامی کی خیبر بینک سکینڈل کے حوالے سے خاموشی معنی خیز ہے :زاہد خان

جماعت اسلامی کی خیبر بینک سکینڈل کے حوالے سے خاموشی معنی خیز ہے :زاہد خان

یمرگرہ ( بیو رورپور ٹ ) عوامی نیشنل پار ٹی کے مرکزی تر جمان و سابق سینیٹرزاہد خان نے کہا ہے موجودہ صو با ئی حکومت تمام محاذو ں پر بر ی طر ح ناکام ہو چکی ہے آنے والا د ور اے این پی کا ہے ،کرپشن کے خلا ف آواز اٹھانے والی جماعت اسلامی کے امیر خیبر بنک اسیکنڈ ل حوالے سے کیوں خاموش ہے ،ان خیا لات کا اظہار انہوں نے ڈھنڈہ یونین کو نسل ر با ط میں شمو لیتی تقر یب سے خطاب میں کیا جس سے سابق مرکزی نا ئب صدر پار ٹی ظاہر شاہ خان لا لا، ممبران ضلع کونسل انجنیر مختیار خان ،آصف عزیز،نایب نا ظم بخت مالک خان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر عنایت الحق ،تاج انور خان جابت خان ،شہزادہ خان ،خان زادہ نے درجنوں ساتھیوں اورخاندانوں کے ہمراہ جما عت اسلامی اور پیپلز پار ٹی سے مستعفی ہو کر اے این پی میں شمو لیت کا اعلان کردیا ،سینیٹر زاہدخان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی کی ایما ء پر دیر لو یر میں کر پشن اور کمیشن ما فیا ء کاراج جبکہ اُن کے دور کے منظور کردہ تر قیا تی منصو بوں پر تختیاں لگا رہے ہیں ،64ویلج سیکرٹریز کو خلا ف میرٹ بھرتی کیا گیا جنہیں بعد ازاں نیب نے میرے درخواست پر انکوا یری کے بعد انتظا میہ نے بر طر ف کردیا،ضلع بھر میں تمام منصوبے بشمول بیرون ممالک کے مالی امداد سے چلنے والے این جی او ز کے فنڈز پسند و نا پسند کے بنیاد پر خر چ ہو رہے ہیں ،زاہد خان نے وا ضح کیا کہ صحت انصا ف کار ڈ کے نام پر عوام کو د ھوکہ دیا جارہا ہیں ،عوام کو د ئیے جا نے والے بیشتر کار ڈ ر کے اکاونٹس خالی ہے،انہوں نے ڈیڑ ھ ار ب کی لا گت سے چکدرہ ٹو تیمرگرہ سڑ ک کی پختگی ،ساڑھے پانچ ار ب کی لا گت سے دیر لو یر کوقدرتی گیس کی فراہمی ،تیمرگرہ اسپتال میں باچا خان او پی ڈی کی تعمیر بشمول جندول اور میدان گریڈ اسٹیشن کی منظوری اُ ن کی کوششوں سے ممکن ہو ئی ،مذ کورہ منصو بوں کے تکیمل سے علاقہ کے عوام کا میعار ذ ند گی بہتر کر نے میں مدد ملی ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام آنے والے انتخابات میں آزما ئے قو تو ں کو مستر د کر دیں۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر