باجوڑ ایجنسی ،ٹھیکیداروں کا لوکل گورنمنٹ ٹھیکوں سے نئے کمپنیوں کو نکالنے کیخلاف احتجاج
باجوڑ ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )باجوڑ ایجنسی کے ٹھیکہ داران کا محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ٹھیکوں سے نئے کمپنیوں کو نکالنے پر احتجاج ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اے ڈی (لوکل گورنمنٹ ) نے باجوڑ ایجنسی کے نئے کمپنیوں کے ٹھیکہ داران کو ٹینڈر سے نکالنے پر احتجاج کیا ہے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سیاسی شخصیت اور ٹھیکہ دار ا نجینئر خائستہ محمد نے کہا کہ ہمارے نئے کمپنیاں پاکستان یونین کونسل سے لائسنس یافتہ ہیں اور فاٹا چیف آفس کی طرف سے بھی ہمیں فاٹا میں کام کرنے کی اجازت ملی ہے لیکن پھر بھی ہمیں ٹینڈروں سے نکالا جاتا ہے جو سراسر ناانصافی ہے اُنہوں نے کہا کہ چیف آفس کے طرف سے فاٹا کے ٹھیکہ داروں کو جو انلسٹمنٹ سرٹیفیکیٹ دیا جاتا ہے اس میں سول انجینئرنگ کے چند کوڈ ہوتے ہیں جو ٹھیکہ داروں کو اجازت دیتا ہے کہ وہ فاٹا میں ٹھیکوں کے مد میں ہر جگہ کام کر سکتے ہیں اور اس انلسٹمنٹ میں سولر ٹیکنالوجی ،الیکٹرک ٹیکنالوجی اور ارکیٹک ٹیکنالوجی بھی شامل ہوتے ہیں لیکن بد قسمتی سے ہمیں اس قسم کے ٹینڈروں سے نکالا جاتا ہے اور اس مد میں ہم کو ساٹھ لاکھ روپے کے ٹھیکوں سے بھی محروم کیا جا رہا ہے اُنہوں نے کہا کہ اگر ہمیں پچاس ، ساٹھ لاکھ کا ٹھیکہ بھی نہیں ملتا تو ہم کیا کھائے گے اور ہمارے بچوں کا مستقبل کیا ہوگا کیونکہ اس طرح کے ٹھیکے حاصل کرنے کیلئے ہمارے پاس نہ قیمتی گاڑیاں ہیں اور نہ ڈیر ساری روپیہ جس کے ذریعے ہم یہ ٹھیکے حاصل کر سکیں اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ ایجنسی کے ٹھیکوں میں کیٹیگری کے حساب سے ٹھیکہ داروں کو شامل کیا جائے تاکہ کسی کے حق تلفی نہ ہو اس موقع پر انجینئر صفدر ،محمد خان، علی بہادر، ڈاکٹر رامداد خان،شاہ ولی خان اور دیگر ٹھیکہ داران بھی موجود تھیں۔