بخشالی اور مضافات میں لوڈشیڈنگ کی انتہاء

بخشالی اور مضافات میں لوڈشیڈنگ کی انتہاء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بخشالی (نمائندہ پاکستان)بخشالی اور مضافات میں گذشتہ کئی دنوں سے مسلسل طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری عوام آپے سے باہر قوت برداشت جواب دے گئی عوام کا شدید احتجاج کی دھمکی امن و امان کی کسی بھی صورتحال کی ذمہ داری ایس ڈی او بخشالی پر ہوگی اہلیان علاقہ،تفصیلات کے مطابق بخشالی اور مضافات میں گذشتہ کئی دنوں سے بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جب سے حالیہ بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے پیسکو حکام کو زبردست بہانہ ہاتھ آیا ہے بارش کی دو تین بوندیں پڑتے ہی بجلی بند کی جاتی ہے جبکہ نہ آندھی کا کوئی شائبہ ہوتا ہے نہ طوفان کا کوئی تصور بلکہ ہوا کا ہلکا سا جھونکا بھی چل نہیں پاتا تاہم پیسکو تھوڑی سی بارش کو رائی کا پہاڑ بنا دیتے ہیں اور ایس ڈی او اپنے کھاتے کے یونٹ بچانے کے لئے لائن میں فالٹ کا بہانہ کھڑا کر کے 10گھنٹے سے لے کر 20گھنٹوں تک بجلی بند کروا دیتا ہے جس کے سبب اس شدید گرمی کے موسم میں لوگوں کا جینا دوبھر ہو جاتا ہے جبکہ خواتین کوگھریلوں خانہ داری کے امور میں شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اس کے علاوہ مسلسل اوور بلنگ نے بھی غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے نہ کوئی بجلی چوری نہ کوئی اور گناہ پھر بھی بھاری بھرکم بل ایسے میں اہلیان علاقہ نے ایس ڈی او کے ظالمانہ روئیے کے خلاف شدید احتجاج کی دھمکی دی ہے عوام کا کہنا ہے کہ امن و امان کی کسی بھی صورتحال کی ذمہ داری ایس ڈی او بخشالی پر ہوگی۔