مبینہ بے ضابطگی پر ایس ایچ او تھانہ الپہ کی عدالت طلبی ‘ محبوس نوجوان کو آزاد کرنے اے ایس آئی کیخلاف مقدمہ درج کرنے کاحکم

مبینہ بے ضابطگی پر ایس ایچ او تھانہ الپہ کی عدالت طلبی ‘ محبوس نوجوان کو آزاد ...

ملتان (نمائندہ خصوصی ) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے مبینہ بے ضا بطگی پرایس ایچ اوتھانہ الپہ کو عدالت طلب کرکے اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے ساتھ محبوس نوجوان کو(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

عبوری ضمانت کرانے کے لئے آزادکرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت نے یہ احکامات شہری 16 سالہ غلام شبیر کی تھانہ الپہ سے برآمدگی کے لئے دی گئی حبس بے جا کی درخواست پر سماعت کے بعد دئیے ہیں جس میں فاضل عدالت نے عدالتی اہلکارثناء اللہ کو بیلف مقررکیاجس نے چھاپے کے بعد رپورٹ پیش کی کہ محبوس کو چوری کے مقدمہ میں ملزم ظاہر کرکے اسی روز ضمنی بیان کے ذریعے گرفتاربھی ظاہرکیا گیا ہے لیکن محبوس مقدمہ میں نامزدملزم نہیں تھااس ضمن میں فاضل عدالت کے استفسارپراے ایس آئی عبدالستارعدالت کو تسلی بخش جواب نہیں دے سکاجس پر فاضل عدالت محبوس کوآزادکرتے ہوئے عبوری ضمانت کرانے اورایس ایچ او تھانہ الپہ محمداکرم کو طلب کرکے مذکورہ ا ے ا یس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاہے جس پر مقدمہ درج کرکے ایف آئی آرکی نقل بھی عدالت پیش کردی گئی ہے۔

عدالت طلبی

مزید : ملتان صفحہ آخر