پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال 27 ویں روز میں داخل ‘ سائلین کو پریشانی کا سامنا

پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال 27 ویں روز میں داخل ‘ سائلین کو پریشانی کا سامنا

ملتان( نمائندہ خصوصی ) انجمن پٹواریان پنجاب کی جانب سے جاری قلم چھوڑ ہڑتال 27 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے ۔ بتایا جاتا ہے گزشتہ دنوں بورڈ آف ریونیو نے صوبائی باڈی کو مذاکرات(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

کی پیشکش بھی کی اور ہڑتال ختم کرنے کی صورت میں مراعات کی پیشکش کی لیکن صوبائی باڈی نے بورڈ آف ریونیو کی پیشکش مسترد کردی اور اپنے مطالبات 100 فیصد منظور کرنے کی صورت میں ہڑتال ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ دوسری جانب گزشتہ روز بھی ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں ہڑتال رہی ‘ پٹوار خانے بند ہونے کیوجہ سے سائلین کو پریشان کا سامنا کرنا پڑا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر