سکول ٹیچر خانزادہ اور گل زادہ کی والدہ انتقال کر گئیں
تھانہ ( نمائندہ پاکستان ) تھانہ محلہ گڑی حضرت خیل کے رہائشی مرحوم امیر زادہ ڈرائیور کی بیوہ سکول ٹیچر خانزادہ اور گل زادہ کی والدہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کو مقامی قبرستان تھانہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ مرحومہ سیاسی شخصیت نیک محمد مرزا کی بھاؤج ہیڈ ماسٹر شہباز محمد، سکول ٹیچرز غنی محمد، اورنگ زیب ، ہمایون خان اور ٹریفک لیویز اہلکار محمد قیوم کی چچی تھیں۔