جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے :ڈی پی او نوشہرہ

جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے :ڈی پی او نوشہرہ

نوشہرہ(بیورورپورٹ) عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری اور بلا معاوضہ حل کرنے میں مصالحتی کمیٹی کونسل کالافانی کردارناقابل فراموش اہمیت کا حامل ہے۔ غریب عوام کو درپیش ان کے معمولی نوعیت کے مسئلے مسائل اور سماجی پریشانیوں کا بروقت اورفوری حل ان ہی کی دہلیز پر پہنچانے میں DRCs (ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل)نے لازوال کردار ادا کیاہے ۔اپنے قیام کے بعد قلیل مدت میں عوام الناس کی جانب سے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آپنے مسائل کے بارے میں دی گئی( 2814)رجسٹرڈدرخواستوں پر DRCsنے فوری کاروائی کرتے ہوئے آپنی لگن اور ایمانداری سے ان میں عدل و انصاف اور قانون کے مطابق ( 2390 ) درخواستوں پر بروقت فیصلہ اور راضی نامہ کرا دیا جبکہ( 321 )درخواستوں کو مزید قانونی کاروائی کے لیے معزز عدلیہ کو ریفر کر دیا۔ مزید(103 )درخواست ضلعی DRCsکمیٹیوں میں زیر سماعت ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود نے DRC نوشہرہ کینٹ میں ضلعی DRCs کے ممبران کیساتھ منقدہ میٹنگ میں آپنے پیغام میں کہا کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے۔ جس کی افادیت اوردور رس نتائج کوانٹر نیشنل فورم پر بھی تسلیم کیا گیا ہے ۔اسی جرگہ سسٹم اور پختون روایات کو مد نظر رکھ کر ترجیہی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے عوام الناس کو درپیش ان کے معمولی مسئلے مسائل اور سماجی نوعیت کی پیچیدہ الجھنوں کے فوری حل کے بارئے میں انہیں میں سے تعلیم یافتہ اور اعلی اوصاف کے حامل افراد کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر(DRCs ۔ ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل ) کا قیام عمل میں لایا گیا ۔جس میں( DRCs) ممبران عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری حل کے لیے بلا معاوضہ آپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ان میں منصفی اور مصالحت کا کردار ادا کرتے ہیں۔نوشہرہ میں( DRCs ۔ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل )نے آپنی قیام کے بعد انتہائی مختصر عرصہ میںآپنی سٹاف ممبران کی قابلیت اور لگن کی بدولت عوام الناس کی جانب سے اپنے مسائل کے بارے میں دی جانے والی (2814 )رجسٹر ڈ کیسسزمیں قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر محنت اور عوامی خدمت کے جزبے کی بدولت (2390)کیسززمیں بروقت فیصلہ اور راضی نامہ کرا دیا جبکہ( 321 )کیسزز کو مزید قانونی کاروائی کے لیے معزز عدلیہ کو ریفر کر دیا گیا۔مزید(103)درخواست( DRCs )میں زیر سماعت ہے ۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر) واحد محمود نے بڑی تعداد میں رجسٹرڈ کیسسز حل کرنے اور فریقین میں باہم مصالحت کرانے عوام الناس کے اعتماد پر پورا اترنے پر DRCs کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کے لگن اور حوصلے کی تعریف کی۔اور کہا کہ DRCs کی ضروریات کو ترجیہی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے ہر ممکن سہولیات دی جائے گی ۔DSPs صاحبان آپنے سرکلز میں DRCs کونسل کے معاملات کو موقع پر حل کریں گے ۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ DRCsکی جانب سے بڑی تعداد میں کیسززحل کرنے کی بدولت پولیس اور عدلیہ پرکیسزز کے بارے میں کافی بوجھ کم ہوا ہے ۔ فی سبیل اللہ آپنی خدمات کے تحت DRCs ممبران کیسزز میں عوام الناس میں باہم ثالثی کا کردار ادا کرتے ہیں۔ان کی خدمات اور لازوال عوامی خدمت کے جزبے کی بدولت تاریخ میں ان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔DPO نوشہرہ واحد محمود نے بہترین کارکردگی دکھانے پرDRC اکوڑہ خٹک کے چئیرمین اور ممبران کو انعامی ٹرافی دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی خدمت کے جزبے کے تحت جو خدمات سرانجام دیں رہے ہیں ۔وہ ایک انمول آثاثہ ہے۔جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر