نستہ اور تنگی میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

نستہ اور تنگی میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیورورپورٹ)نستہ اور تنگی میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ۔ 11اشتہاریوں سمیت 46مشتبہ افراد گرفتار ۔ اسلحہ اور منشیات برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کی ہدایت پر ایس ایچ او گلشید خان ، ایس ایچ او واجد خان اور ایس ایچ او نور اللہ خان کی قیادت میں مندنی ، تنگی اور نستہ میں پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 11اشتہاریوں سمیت 46مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 34پستول، ریپیٹر اور دیگر اسلحہ برآمد کیا۔ آپریشن کے دوران ایک کلو گرام چرس بھی بر�آمد کی گئی ۔