وزیر اعظم‘ وزیر اعلیٰ کے قریبی عزیزوں کے گنے کی رقم کا تقاضا کرنیوالے 2 کاشتکاروں پر تشدد‘ مقدمات درج
ملتان( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف ‘ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے قریبی عزیزوں کی طرف سے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں گنے کی رقم کا تقاضا کرنیوالے دو کاشتکاروں پر تشدد ‘ تھانہ صدر میں دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔ مقامی ٹی وی رپورٹ کے مطابق گنے کے کاشتکاروں محمد آصف ‘ ریاض احمد نے علی پور میں حسیب وقاص شوگر مل کو گنا فروخت کیا تھا مگر ان کو ابھی تک شوگر مل انتظامیہ کی طرف سے ادائیگی نہیں کی گئی تھی ۔ مذکورہ کاشتکاروں نے جب رقم کی ادائیگی کا تقاضا کیا تو انہیں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر تھانہ علی پور صدر نے کاشتکاروں محمد آصف اور ریاض احمد کی درخواستوں پر وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کے قریبی عزیزوں میاں الیاس ‘ معراج ان کے بیٹوں عبداﷲ ‘ حسیب سمیت عملے کیخلاف دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں ۔ اس واقعہ پر مرکزی صدر کسان اتحاد خالد محمود نے بھی شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شوگر مل مالکان کے کاشتکاروں پر تشدد کے واقعہ کی بھرپور مذمت کی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔