ٹانک میں پمپ مالکان کی من مانیاں عروج پر ،ڈرائیورزپریشان

ٹانک میں پمپ مالکان کی من مانیاں عروج پر ،ڈرائیورزپریشان

ٹانک(نمائندہ خصوصی ) پمپ مالکان کی من مانیا ں عروج پر،پٹرولیم مصنوعات سرکاری نرخنامہ سے زیادہ قیمت پرکھلے عام فروخت ، عوام مہنگے داموں پٹرولیم مصنوعات خریدنے پر مجبور۔ وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں واضح کمی کی گئی جسمیں پیٹرول فی لیٹر 71.3 روپے مقر ر کیا گیاہے لیکن ٹانک میں پمپ مالکان فی لیٹر 74 روپے سے زائد نرخ پر کھلے عام فروخت کر رہے ہیں جس کے باعث ٹرانسپورٹرز مالکان نے کرایوں میں کمی کرنے کی بجائے مزید بڑھا دئے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ٹانک سے پمپ مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر