علیحدہ صوبہ ‘ خودمختار ہائیکورٹ ‘ ڈسٹرکٹ بار ملتان کی مطالبات کے حق میں مکمل ہڑتال

علیحدہ صوبہ ‘ خودمختار ہائیکورٹ ‘ ڈسٹرکٹ بار ملتان کی مطالبات کے حق میں ...

ملتان (نمائندہ خصوصی )ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ اورخود مختار ہائیکورٹ کے مطالبات کیلئے گزشتہ روز ہڑتال کی گئی اور وکلاء مقدمات کی پیروی(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

کے لئے عدالتو ں میں پیش نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے ۔ اس ضمن میں بار عہدیداران کے مطابق جنوبی پنجاب کے ساتھ تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے،استحصال کرنے اورحقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکرعلیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کررکھی ہے اورکامیابی تک تحریک جاری رکھی جائیگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر