پشاور ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں ایک گرفتار

پشاور ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں ایک گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاو ر(کرائمز رپورٹر) کپٹیل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 40بوتل شراب ،4کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج رجسٹرڈکر لیا ۔تفصیلات کے مطابق SSPآپریشنزسجاد خا ن کو عوام الناس کی طرف سے شکایت موصول ہوئی کہ ہزارخوانی میں منشیات فروخت ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے ایس ایس پی آپر یشنز نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی کی نگرانی میں ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان ایس ایچ او آغہ میر جانی شاہ واجد خان بمعہ دیگر نفری پولیس پرمشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے علاقہ مجسٹریٹ سے وارنٹ حاصل کر کے لیڈی پولیس کے ہمراہ ہزارخوانی محلہ سدوزئی میں منشیات فروش روز محمد ولد نیاز محمد سکنہ ہزار خوانی کے گھر پے چھاپہ مار کر کے بیڈ کے نیچے سے 40بوتل شراب دیسی ساخت اور الماری سے 4کلو گرام چرس برآمد کر کے ملزم روزمحمد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا