شریف خاندان پر لگائے جانیوالے تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں‘ عقیل دولتانہ

شریف خاندان پر لگائے جانیوالے تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں‘ عقیل دولتانہ

لڈن(نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد نواز شریف عوام کے ووٹ سے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

وزیر اعظم بنے ہیں اور وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنیوالے پہلے خود کو اس قابل بنائیں کہ عوام ان پر اعتماد کا اظہار کریں اور پھر خود کو عوام کے پاس لے جائیں ،انہوں نے کہا کہ شریف خاندان پر لگائے گئے تمام تر الزامات بے بنیاد ہیں اور ان میں کسی قسم کی صداقت نہ ہے ،اور ہمیں عدالتوں کا احترام کرنا اچھی طرح آتا ہے انشاء اللہ شریف فیملی سیاسی مخالفین کی طرف سے لگائے گئے تمام تر الزامات کو جھوٹا ثابت کرکے سرخرو ہوگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر