تاجر برادری کا تحفظ ہمارا نصب العین ہے ،افتخار حسین

تاجر برادری کا تحفظ ہمارا نصب العین ہے ،افتخار حسین

چارسدہ (بیورورپورٹ)تاجر اتحاد کے مرکزی صدر افتخار حسین نے کہا ہے کہ تاجر برادری کا تحفظ ہمارا نصب العین ہے ۔ کسی بھی تاجر کے ساتھ ظلم وزیادتی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ بعض ایشوز پر تنظیم سے غلطیاں اور کمزوری سرزد ہوئی ہیں مگر آئندہ کیلئے ایسا نہیں ہو گا۔ وہ تاجر اتحاد کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ اجلاس میں دیگر عہدیداروں حاجی لعل محمد ، حاجی عطاء الرحمان ،مولانا صلاح الدین شاکر ،حبیب اللہ ، ضیا ء الدین ،ناصر خان ، شاہ روم جہانزیب ، امداد اللہ اور دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں تنظیمی امور پر تفصیلی غور وحوض کیا گیا اور تنظیم کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں بعض عہدیداروں کی طرف سے پیش کئے گئے استعفٰوں پر غور کیا گیا اور شرکاء نے ان کے استعفوں کو نامنظور کرکے ان کو اپنے عہدیدوں پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر افتخار حسین نے کہا کہ حالات کے مطابق تنظیم تاجروں کے اجتماعی مفاد میں فیصلے کرتی ہے جس میں بعض اوقات تنظیم کے فیصلے سخت اور نرم بھی ہوتے ہیں مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ تنظیم اپنے دیرینہ مقاصد سے روگردانی کی مرتب ہوتی ہے ۔ تاجر اتحاد کا بنیادی مقصد اور فلسفہ تاجروں کا تحفظ اور بنیادی مسائل حل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے تاجروں کا استحصال اور زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا۔ رمضان المبارک کے دوران بعض ناخوشگوار واقعات پیش آئے جس میں تنظیم کی طرف سے کمزوری کا مظاہرہ سامنے آیا جس کیلئے وہ معذرت خواہ ہے ۔ انہوں نے بازار میں بعض تاجر رہنماؤں کی طرف سے انتظامیہ کی مخبری کرنے پر شدید تنقید کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر