پاناما میں آنیوالے دوسرے لوگوں کو بھی بے نقاب کرینگے، سراج الحق

پاناما میں آنیوالے دوسرے لوگوں کو بھی بے نقاب کرینگے، سراج الحق

اسلا م آ باد (ما نیٹر نگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے بعد پاناما میں آنے والے دیگر لوگوں کو بھی بے نقاب کریں گے۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاناما کیس کے فریق سراج الحق کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ پاناما کیس کی ہماری پہلی درخواست میں 400 سے زائد افراد کے نام شامل تھے لیکن نواز شریف کے کیس کے بعد ان تمام کرداروں کو بے نقاب کریں گے جن کے نام پاناما کیس میں آئے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایسے لوگ جنہوں نے بیرون ملک غیر قانونی آف شور کمپنیاں بنائیں یا ان تمام لوگوں کو بے نقاب ہونا چاہیے جن کے نام پاناما کیس میں آئے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ جو قانون کمزوروں کے لیے طاقت ور تھا آج وہ بڑوں کے لیے بھی طاقت ور ہو رہا ہے، ہم چاہتے ہیں احتساب ہو اور سب کا ہو جبکہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد کرپشن فری پاکستان بنے گا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم اپنی پوزیشن کو واضح کرنے کی بجائے جذباتی ہوگئے تاہم امین اور صداقت کی بنیاد پر وزیراعظم اپنے منصب کے اہل نہیں رہے اس لئے نواز شریف استعفیٰ دے کر خود کو عوام کے سامنے پیش کریں۔سراج الحق نے دعویٰ کیا کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی شق کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سراج الحق

مزید : پشاورصفحہ آخر