کالجز میں داخلوں کی شرح بڑھانے کیلئے مؤثر مہم چلائی جائے،رضا علی گیلانی
ملتان ( سٹاف رپورٹر ) صوبے کے سرکاری کالجز میں ماہانہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، والدین سے میٹنگز بھی کی جائیں گی ، ایچ ای ڈی نے نئی گائیڈلائن جاری کردی۔ اس سلسلے میں پنجاب بھر کے گرلز کالجز کی پرنسپلز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہانہ ٹیسٹ، والدین کے ساتھ میٹنگز، ویب سائٹ کے(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
ذریعے ڈیٹا بنک کی تیاری اور طلباء کے سالانہ نتائج کو بہتر کرنے کے لئے پرنسپل کو حکومتی پالیسی پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ کالجوں پر والدین کے اعتماد کو بحال کرنے میں پرنسپلز کو کردار ادا کرنا ہوگا، کالج میں پڑھانے والے اساتذہ کا ڈیٹا بنک کالج کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کیا جائے۔ اْنہوں نے کہا کہ ذہین طلباء پر تو اْستاد محنت کرتے ہیں لیکن اوسط درجے کے طلباء پر دگنی محنت کرنا ہوگی۔ اْن کا کہنا تھا کہ کالجوں میں داخلوں کی شرح بڑھانے کے لئے موثر مہم چلائی جائے اور اپنے علاقوں کے سکولز کے طلباء کو کالج کی افادیت سے متعلق آگاہ کیا جائے۔پرنسپلز اور اساتذہ طلباء وطالبات کے لئے رول ماڈل ہونے چاہئیں ۔ پرنسپل کو اساتذہ کے ساتھ روز مرہ کی بنیاد پر سٹاف میٹنگ بلائیں۔۔ اجلاس کے اختتام پر کالجوں کے پرنسپلز نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے ٹرانسفر کرنے سے پہلے متعلقہ کالجوں میں اساتذہ کی مطلوبہ تعداد کو مد نظر رکھنا چاہیے تاکہ اساتذہ کی کمی کا سامنا نہ ہو۔
علی رضا گیلانی