پنجاب سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل برآمد ،ایک گرفتار

پنجاب سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل برآمد ،ایک گرفتار

پشاو ر(کرائمز رپورٹر)چمکنی پولیس نے پنجاب سے چوری ہونے والا موٹر سائیکل برآمد کرکے موٹر سائیکل چور کوگرفتار کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز چمکنی پولیس نے بدوران ناکہ بندی چیکنگ کے دوران یونیک موٹر سائیکل نمبریAKL/1118 برنگ سرخ 70cc ماڈل 2016 جس کی ڈرائیونگ ملزم دانش بالا کر رہا تھا کو کھڑا کرکے چیک کرنے پر ڈرائیور نے کسی قسم کی کاغذات وغیر ہ پیش نہ کر سکا موٹر سائیکل کو مشتبہ السرقہ جان کر تھانہ لا کر چیک کرنے پر موٹر سائیکل متذکرہ بمقدمہ علت 184 مورخہ 18.07.2017 جرم381/A تھانہ حضرو ضلع اٹک صوبہ پنجاب سے سرقہ شدہ پایا گیا تھانہ حضرو سے رابطہ ہو کر ملزم بالا کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے موٹرسائیکل بروئے فرد قبضہ پولیس کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ بالا درج رجسٹرڈ ہوکر پولیس تفتیش کررہے ہے ملزم سے مزید برآمدگی سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر