ٹماٹر ، انڈے ، چاول، خشک دودھ، گھی مہنگا‘ چکن، چینی ، پیاز کی قیمتوں میں کمی

ٹماٹر ، انڈے ، چاول، خشک دودھ، گھی مہنگا‘ چکن، چینی ، پیاز کی قیمتوں میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(جنرل رپورٹر)اداریہ شماریا ت پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 20جولائی 2017کو اختتام پذیرہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں-0.42فیصد اضافہ ہوا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے53اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیا گیا جن میں سے15اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ‘11اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ27اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
اس ہفتہ کے دوران ملک میں ٹماٹر‘ انڈے‘ چاول‘ خشک دودھ‘مٹن گوشت‘ایل پی جی سلنڈر‘بناسپتی گھی‘ بڑا گوشت(بغیر ہڈی والا)‘آٹا تھیلا‘آلو‘ دال ماش‘ سرخ مرچ(پسی ہوئی) کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ کیلا‘ چکن(فارمی)‘چینی‘ ادرک‘گندم‘ گڑ‘پیاز‘ دال مسور‘ کوکنگ آئل‘ دال مونگ کی قیمتوں میں کمی جبکہ بریڈ‘بڑا گوشت(ہڈی والا)‘بیف پلیٹ ‘دال پلیٹ‘نمک‘سینڈل‘چپل‘الیکٹرک چارجز‘ الیکٹرک بلب‘ ماچس‘واشنگ سوپ‘ لوکل کال ‘پٹرول‘ ہائی سپیڈ ڈیزل‘سگریٹ‘شرٹ ‘صابن کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
مہنگائی اضافہ