انجینئرنگ یونیورسٹی میں دو روزہ "پراجیکٹ فارمولیشن" تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر

انجینئرنگ یونیورسٹی میں دو روزہ "پراجیکٹ فارمولیشن" تربیتی ورکشاپ اختتام ...

پشاور(سٹاف رپورٹر)انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں دور روزہ "پراجیکٹ فارمولیشن "تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا اہتمام انجینئرنگ یونیورسٹی کے ORICآفس نے پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا تھا۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اور دیگر فنڈنگ ایجنسیوں کے طریقہ کار کے مطابق مالیاتی تجاویز کی تیاری کیلئے محققین اور فیکلٹی کی صلاحیتوں کو بڑھانا تھا۔پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، وائس چانسلر یو ای ٹی پشاور افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ورکشاپ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور شرکاء پر زور دیا کہ اس موقع سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یونیورسٹی کو دئیے گئے پراجیکٹس قومی تحقیقاتی پروگرام NRPUاور سینٹر برائے ارٹیفیشل اینٹلی جنس کے بارے میں بھی اگاہ کیا۔انہوں پاکستان سائنس فاؤنڈیشن کو یونیورسٹی میں تحقیق کی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر مرزا حبیب علی، ڈائریکٹر ریسرچ سپورٹ ، پاکستان سائن فاؤنڈیشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سائن فاؤنڈیشن ملک کی بہتر سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے تحقیقی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہے۔اس ورکشاپ کا انعقاد اس عزم کی ایک کڑی ہے۔ورکشاپ میں خیبر پختونخوا کی سرکاری اور پر ائیویٹ یونیورسٹیوں سے فیکلٹی اور محققین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر شفیق الرحمان ، پرو وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر محمد عالمزیب ، ڈائریکٹر ORICیو ای ٹی پشاور اور محمد اسرار ، سائنٹیفک آفیسر پاکستان سائنس فاؤنڈیشن بھی موجود تھے#۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر