ہائیکورٹ ملتان بنچ کی مظفر گڑھ کی لاپتہ 2 خواتین کی بازیابی کیلئے بننے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو فوری کاروائی کی ہدایت

ہائیکورٹ ملتان بنچ کی مظفر گڑھ کی لاپتہ 2 خواتین کی بازیابی کیلئے بننے والی ...

ملتان (نمائندہ خصوصی ) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے مظفرگڑھ کی لاپتہ 2خواتین کی بازیابی کے لئے بننے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

کوفوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ شہرسلطان اورتھانہ روہیلانوالی کی حدود سے 6 ماہ قبل لاپتہ ہونے والی 2 خواتین کی بازیابی کے لئے ڈی پی اومظفرگڑھ محمداویس ملک کو عدالت طلب کیاتھااس موقع پر عدالت نے سرزنش کرتے ہوئے قراردیاکہ ضلعی آفیسرکو تمام تروسائل دستیاب ہونے کے باوجودبے بسی کااظہارکرنااسکی اہلیت پرسوال پیداکرتاہے۔اگرپولیس لاپتہ ہونے والی خواتین کاسراغ نہیں لگا سکتی توایسے افسران ادارے اورمعاشرے کے لئے بوجھ ہیں۔ڈسپلن فورس کا نعرہ لگانے والے خود کسی ضا بطے کے پابند نظرنہیں آتے ہیں محض وردی اورمراعات کو انجوائے کرنے کے لئے افسری کرسیوں پرقبضہ کررکھاہے۔اس موقع پراسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل میاں عادل مشتاق نے بتایاکہ ایس پی انوسٹی گیشن ،ڈی ایس پی جتوئی اورمتعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوزپر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی بنادی گئی ہے اورعنقریب خواتین کو بازیاب کرالیا جائیگا۔فاضل عدالت نے اس موقع پر تنبیہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر آئندہ سماعت 27 جولائی تک بازیابی نہیں کی گئی تواس ٹیم کے تمام افسران کی معطلی کے احکامات سمیت عدالت میں پیش ہوں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر