خیبر ایجنسی ،ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملہ کا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج ختم

خیبر ایجنسی ،ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے عملہ کا لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبرایجنسی(بیوروپورٹ)ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ڈاکٹر وں نے چھ روز سے بجلی کی نارو لوڈشیڈنگ کے خلاف ہڑتال سابق وفاقی وزیر علامہ نور الحق قادری سے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا گیا ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر رفیق اور ڈاکٹرز ڈاکٹر فیر وز شاہ ڈاکٹر راسم شاہ ڈاکٹر حمید ڈاکٹر ستار اور پیر امیڈیکس ایسوسی ایشن کے سابق صدر نے علامہ نورالحق قادری کو بجلی سمیت ہسپتال کے تمام مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر قومی مشران بھی ملک عبدالرزاق ،ملک خالد خان ،ملک مقتدر مسلم (ن)کے صدر سردار اعظم اور احسان اللہ جنیدی بھی موجود تھے سابق وفاقی وزیر علامہ نور الحق قادری نے کہا کہ فاٹا کے ڈاکٹر سخت اور کھٹن حالات میں میں ڈیوٹیاں سر انجام دے رہے ہیں ایجنسی ہید کوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل سے ایجنسی کے نہیں بلکہ افغانستا ن جلال سے لے طورخم لوگ بھی مستفید ہو رہے ہیں اور زیا دہ تر اس ہسپتال میں علاج معالجہ کیلئے غریب لوگ آتے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیسکو نے ہسپتال کے ڈاکٹروں پر نہیں بلکہ غریب مریضو ں پر بجلی بند کر دی ہیں بلکہ ہسپتال پر بجلی بند ش مریضوں کی قتل عام ہیں جسکی وہ بھر پور مذمت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ اٹھارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے ہسپتال میں کام سر انجام دینا مشکل ہیں کیونکہ مشینریاں بجلی کی بغیر نہیں چلتی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ کے خلاف ہڑتال کی بھر پور حمایت کر تے ہیں کیونکہ ڈاکٹروں نے اپنے لئے نہیں بلکہ اس قسم کے غریب عوام اور مریضوں کیلئے ہڑ تا ل کیا تھاعلامہ نور الحق قادری نے کہا کہ اس مسئلے کو ختم کر نے کیلئے امیر مقام اور ٹیسکو چیف سے بات کرینگے اور انشااللہ کل سے ہسپتال پر لوڈشیڈنگ کم ہو جائیگی انہوں نے ڈاکٹروں سے بھی کہا کہ ڈاکٹر ز غریب مریضوں کی علاج معالجہ میں کوئی کسر نہ چھوڑے بلکہ صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کریں