ڈیڈ لائن ختم‘ ملک بھر کے ٹرین ڈرائیورز آج سے لمبی رخصت پر جائینگے

ڈیڈ لائن ختم‘ ملک بھر کے ٹرین ڈرائیورز آج سے لمبی رخصت پر جائینگے

ملتان( جنرل رپورٹر)مطالبات کی منظوری کے لئے ٹرین ڈرائیوروں نے چھٹیوں کی درخواستیں جمع کروادیں۔ آج22جولائی سے ملتان سمیت ملک بھر کے ٹرین ڈرائیور لمبی ر(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

خصت پر جائیں گے۔ اس سلسلہ میں ملتان سیکشن کے 10سے زائد ٹرین ڈرائیوروں اور اسسٹنٹ ڈرائیوروں نے چھٹیوں کی درخواستیں لوکو فورمین ندیم الحق کو دیدی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹرین ڈرائیوروں نے ریلوے انتظامیہ کو ڈیڈ لائن دی تھی کہ اگر 22جولائی تک ان کے سکیل اپ گریڈیشن ‘مائیلیج ریٹ بڑھانے اور حادثات کے نتیجے میں جتنے ڈرائیور معطل کئے گئے تھے تمام کو بحال کرنے کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ٹرین ڈرائیور طویل رخصت پر چلے جائیں گے۔ اسی سلسلہ میں ٹرین ڈرائیوروں نے چھٹیوں کی درخواستیں جمع کروادی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر