پورن ،بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج

پورن ،بجلی کے ناروا لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج

پورن(نامہ نگار) بجلی ناروالوڈشیڈنگ اور لووولٹیج کے خلاف پورن کے عوام سڑکوں پر نکل آئے ،الوچ بازار میں زبردست احتجاجی مظاہرہ ممبران اسمبلی ،واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی بجلی ناروالوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاویدعلی کے کال پر پورن کے عوام بجلی ناروالوڈشیڈنگ اور لووولٹیج کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے عوام نے پورن مارتونگ روڈ کو تقریباََ2گھنٹوں کیلئے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا جس کیوجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہ جاویدعلی ،بخت بیدار،شاہ وزیر خان ،امداداللہ ،صدر مجاہدعلی،سردارحسین ،بخت نصیب خان ،سیدرضا علی شاہ،محمد صالح اور آصف نے کہا کہ پورے ضلع شانگلہ میں بدترین بجلی ناروالوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کیوجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرناہڑتاہے جبکہ کاروبار زندگی بری طرح مفلوج ہوچکی ہے جبکہ مساجدوں میں پانی نہ ہونے کیوجہ سے نمازیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرناپڑتاہے انہوں نے کہا کہ واپڈا سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے کیونکہ سٹاف کی کمی کیوجہ سے عوام بجلی بھاری بھرکم بلوں کا سامنا کرناپڑتاہے انہوں نے کہا کہ شانگلہ میں اس وقت پورے ملاکنڈ ڈویژن سے زیادہ لوڈشیڈنگ جاری ہے یہاں پر لوگ بروقت بجلی بل ادا کرتے ہیں جبکہ کہی پر بھی بجلی چوری اور کنڈا کانام ونشان نہیں لیکن اسکے باوجود شانگلہ اور خاص طور پر پورن کیساتھ سوتیلی ماں جیساسلو ک جاری ہے انہوں نے کہا کہ اگر 3دن کے اندر اندر بجلی ناروالوڈشیڈنگ اور لووولٹیج کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پھر ہم مجبوراََ دوبارہ سڑکوں پر نکلیں گے احتجاجی مظاہروں سمیت شٹرڈاؤں ہڑتال سمیت کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اس موقع پر ڈی ایس پی پورن کی نگرانی میں سخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے ۔

 

مزید : پشاورصفحہ آخر