تحصیل کونسل لاہور کا بجٹ 26کروڑ 7لاکھ سے زائد کا بجٹ متفقہ طورپر منظور

تحصیل کونسل لاہور کا بجٹ 26کروڑ 7لاکھ سے زائد کا بجٹ متفقہ طورپر منظور

صوابی(بیورورپورٹ ) تحصیل کونسل لاہور ضلع صوابی میں متفقہ طور پر سالانہ بجٹ 2017-18مبلغ26کروڑ7لاکھ15ہزار68 روپے کی منظوری دیدی۔ جس میں غیر تر قیاتی کاموں کے لئے 6کروڑ 59لاکھ 62ہزار 710روپے جب کہ تر قیاتی کاموں کے لئے 18کروڑ 88لاکھ 67ہزار847روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ کا ایک روزہ اجلاس کنوینئر اسد زمان شیر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اراکین کونسل ذوالفقار علی ، فہیم خان ، جان محمد ، مستعجب خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے بجٹ پر بحث کی بحث کے بعد تمام اراکین کونسل نے متفقہ طور پر اس کی منظوری دیدی اس موقع پر تحصیل کونسل کے نو منتخب نائب ناظم ( کنوینئر) اسد زمان شیر نے اپنے انتخاب پر تمام اراکین کونسل ، ضلعی ناظم امیر الرحمن و دیگر کا شکریہ ادا کیا انہوں نے تحصیل ناظم کا بھی شکریہ ادا کیا کہ عرصہ دو سال کے دوران انہوں نے اپوزیشن اراکین کے ساتھ کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں کیا بلکہ تمام اپوزیشن ارکان کو مساوی طور پر تر قیاتی فنڈز دیئے تحصیل ناظم سہیل خان تورڈھیر نے متفقہ طور پر بجٹ کی منظوری پر تمام اراکین تحصیل کونسلرز کا شکریہ ادا کیا ۔گذشتہ روز تحصیل کونسل کے ہونے والے اجلاس میں اراکین کونسل نے اسد زمان شیر کو کنوینئر منتخب کیا تھا ان کا انتخاب سابق نائب ناظم شہاب خان جس کی رکنیت عدالت عالیہ اور الیکشن کمیشن نے جماعتی وفاداری تبدیل کرنے پر ختم کر دی تھی #

مزید : پشاورصفحہ آخر